امریکاکابھارت کوروسی تیل کی خریداری پردی گئی رعایت ختم کرنےکااعلان

0
2

امریکا نے بھارت کو روسی تیل کی خریداری سے متعلق دی گئی رعایت ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
بھارتی جریدے کے مطابق اس رعایت کے دوران بھارتی ریفائنریوں نے تقریباً 3 کروڑ بیرل روسی تیل کے آرڈرز دیے تھے۔
امریکی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے 11 مارچ سے قبل کیے گئے رعایتی تیل کے معاہدوں کی مدت اب ختم ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نے بھارت کو روس سے تیل خریدنے کے لیے ایک ماہ کی عارضی اجازت دی تھی۔
امریکی حکام کے مطابق اب بھارت کو روس سے نئے تیل کے معاہدے کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، تاہم وہ پہلے سے سمندر میں موجود شپمنٹس ہی وصول کر سکے گا۔

Leave a reply