امریکی سینیٹ میں فنڈنگ بل منظور،41روزہ شٹ ڈاؤن اختتام کےقریب

0
11

امریکی سینیٹ نے فنڈنگ بل منظور کر لیا، 41 روزہ شٹ ڈاؤن اختتام کے قریب پہنچ گیا۔
امریکی میڈیاکےمطابق امریکی سینیٹ کےاجلاس میں حکومت کیلئےفنڈنگ بل منظورکرلیاگیا،فنڈنگ بل کی حمایت میں60اورمخالفت میں40ووٹ کاسٹ ہوئے،بل اب منظوری کیلئےایوان نمائندگان بھیجاجائے گا، سپیکرایوان نمائندگان نےارکان کوجلدواشنگٹن پہنچنےکی ہدایت کردی۔
امریکی میڈیا کاکہناہےکہ ایوان نمائندگان میں بل پرووٹنگ بدھ کومتوقع ہے،ایوان نمائندگان میں منظوری کےبعدبل دستخط کیلئے صدر کو بھیجا جائے گا،صدرکےدستخط کےساتھ ہی حکومتی شٹ ڈاؤن اختتام کو پہنچےگا۔
امریکی میڈیاکامزیدکہناہےکہ 41روزسےجاری امریکی تاریخ کاطویل ترین شٹ ڈاؤن ہے،شٹ ڈاؤن کے باعث لاکھوں وفاقی ملازمین تنخواہوں سےمحروم ہیں،شٹ ڈاؤن سےکم آمدنی والےشہری غذائی امداد پروگرام کی رقم سےمحروم ہیں،شٹ ڈاؤن کےباعث عملےکی کمی ہےجس کی وجہ سے2ہزارپروازیں منسوخ ہوئیں اور7ہزارتاخیرکاشکارہیں۔

Leave a reply