عظمیٰ بخاری کی الحمرا میں کرسمس تقریب میں شرکت،وزیراعلیٰ کی جانب سے بونس کا اعلان

0
5

صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نےالحمرامیں کرسمس تقریب میں شرکت کی اوروزیراعلیٰ مریم نوازکی جانب سےایک تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان کیا ۔
کرسمس کا تہوار ہر سال 25 دسمبر کو دنیا بھر کے مسیحی افراد کے لیے خوشیوں کا پیغام لے کر آتا ہے۔
الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
عظمیٰ بخاری نے مسیحی ملازمین سے ملاقات کی اور انہیں کرسمس کی مبارکباد دی۔صوبائی وزیراطلاعات نےوزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے الحمرا کے مسیحی ملازمین کو ایک تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان کیا گیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے مسیحی ملازمین میں تحائف بھی تقسیم کیے۔تقریب کے دوران عظمیٰ بخاری نے ملازمین کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا۔
اس موقع پر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کرسمس کے تہوار پر مسیحی بہن بھائیوں کی خوشیوں میں ہم برابر کے شریک ہیں۔

Leave a reply