منشیات فروشوں کے خلاف جنگ ہے، وینزویلا سے نہیں، ٹرمپ

0
10

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ امریکا وینزویلا کے ساتھ حالتِ جنگ میں نہیں، بلکہ ہم منشیات فروشوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق امریکی فوج کو دوبارہ وینزویلا بھیجنے کے لیے کسی نئی قانون سازی کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ فوری انتخابات کرانا ممکن نہیں، اس وقت عوام کے لیے ووٹ ڈالنا ممکن نہیں، پہلے ملک کو دوبارہ سنبھالنا ہوگا جس میں وقت لگے گا۔
دوسری جانب امریکی صدر نے وینزویلا میں سرمایہ کاری کے لیے امریکی آئل کمپنیوں کو سبسڈی دینے کا اعلان بھی کیا۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انفراسٹرکچر کی بحالی کا منصوبہ 18 ماہ سے بھی کم عرصے میں مکمل کیا جا سکتا ہے اور آئل کمپنیاں سرمایہ کاری کریں۔
ادھر خبر ایجنسی کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں وینزویلا کے صدر اور ان کے قریبی ساتھیوں کے تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ سوئس وفاقی کونسل نے 5 جنوری 2026 کو کیا۔
سوئس حکام کا کہنا ہے کہ متعدد اثاثوں کو ملک سے باہر منتقل ہونے سے روکنا مقصود ہے، جبکہ غیر قانونی ثابت ہونے کی صورت میں یہ اثاثے وینزویلا کے عوام کو واپس کیے جائیں گے۔

Leave a reply