ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، ایک ہی روز میں 64ہزار چالان،8کروڑ سےزائدجرمانہ

0
15

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرپولیس کاکریک ڈاؤن جاری، ایک ہی روز میں 64ہزار چالان ،8کروڑ سے زائد جرمانے کردئیے گئے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کاکہناہےکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرپنجاب بھرمیں کریک ڈاؤن جاری ہے، 24گھنٹوں میں63ہزار970گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کوچالان کےٹکٹ جاری کیےگئےہیں،8کروڑ 42لاکھ 90 ہزار950روپےکےجرمانےکیےگئے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کامزیدکہناہےکہ 23904گاڑیاں پنجاب کےمختلف تھانوں میں بندکی گئیں،ہیلمٹ کی خلاف ورزی پرایک دن میں28ہزارچالان ہوئے،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر4312افرادکےخلاف مقدمات درج کئےگئے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کابتاناہےکہ ٹریفک قوانین پرعملدرآمدکیلئےڈرونزکااستعمال بھی شروع کردیاگیا ہے، لاہور،گوجرانوالہ،فیصل آباد،راولپنڈی اورملتان کےعلاقوں میں ڈورنزکااستعمال جاری ہے،ٹریفک کوئیک فورس کی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں ہیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کاکہناہےکہ شہری جرمانوں اورقانونی کارروائی سےبچنےکیلئے قوانین پرعمل کریں ۔
واضح رہےکہ حال ہی میں پنجاب میں ٹریفک قوانین کاآرڈیننس نافذکیاگیاہے۔جس پرعملدرآمدجاری ہے۔

Leave a reply