ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی :الیکشن کمیشن نے طلال چودھری کوطلب کرلیا

0
28

الیکشن کمیشن ان ایکشن، ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر مملکت برائےداخلہ طلال چودھری کونوٹس جاری کردیا۔
این اے96فیصل آبادمیں ضمنی انتخاب کےموقع پرضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرالیکشن کمیشن نے وزیرمملکت برائےداخلہ طلال چودھری کونوٹس جاری کردیا، الیکشن کمیشن نےوزیرمملکت برائےداخلہ طلال چودھری کو 24نومبرکوطلب کرلیا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نےمسلم لیگ(ن)کےامیدواربلال چودھری کوبھی نوٹس جاری کردیا،الیکشن کمیشن نےڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسرکی رپورٹ پرنوٹس جاری کیا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسرنےکارنرمیٹنگ میں شرکت پروزیرمملکت اور امیدوار کو 50ہزارروپےجرمانہ کیاتھا۔

Leave a reply