انتظارکی گھڑیاں ختم:انڈر19ورلڈکپ کامیلہ سج گیا

0
21

شائقین کرکٹ کےانتظارکی گھڑیاں ختم،انڈر19کرکٹ ورلڈکپ کامیلہ سیج گیا۔پاکستان میگاایونٹ میں اپناپہلامیچ کل کھیلےگا۔
تفصیلات کےمطابق انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلاجائےگا،جس میں نئےستارےجگمگانےکوتیارہیں،میگاایونٹ میں 16 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔میچز 50 اوورز کے فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔ایونٹ میں چوکوں اورچھکوں کی برسات ہوگی۔
انڈر19ورلڈکپ کےپہلےدن تین میچ کھیلے جائیں گےافتتاحی میچ میں کوئنز سپورٹس کلب بولاوایو میں بھارت اور امریکا کی ٹیمیں ٹکرائیں گی،ایونٹ کےدوسرےمیچ میں میزبان زمبابوے و اسکاٹ لینڈ تاکاشنگاسپورٹس کلب ہرارےمیں مدمقابل ہوں گے۔جبکہ ٹورنامنٹ کاتیسرامیچ تنزانیہ و ویسٹ انڈیز کےدرمیان ہوگا۔میگاایونٹ میں پاکستان اپناپہلامیچ کل انگلینڈکےخلاف کھیلےگا۔
گروپ مرحلے میں 24 میچز 10 دن کے دوران کھیلے جائیں گے، زمبابوے میں میچز کوئنز سپورٹس کلب، ہرارے سپورٹس کلب اور تاکاشنگا سپورٹس کلب میں ہوں گے۔
نمیبیا میں ونڈہوک کے نمیبیا کرکٹ گراؤنڈ اور ایچ پی اوول مقابلوں کی میزبانی کریں گے۔
گروپ مرحلے کے بعد سپر سکس مرحلہ بھی دونوں ممالک میں ہوگا تاہم سیمی فائنلز اور فائنل مکمل طور پر زمبابوے میں کھیلے جائیں گے۔
سیمی فائنلز 3 اور 4 فروری کو ہوں گے جبکہ فائنل 6 فروری کو ہرارے میں منعقد کیا جائے گا۔
دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ایک بار پھر ٹائٹل اپنے نام کرنے کا عزم لیے میدان میں اترے گا۔
ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں شریک ہیں،ان میں گزشتہ ایڈیشن کی ٹاپ سائیڈز کے سوا چند حیران کن نام بھی شامل ہیں، تنزانیہ پہلی بار کسی عالمی کرکٹ ایونٹ میں حصہ لے رہا ہے۔
افریقی کوالیفائرز میں تنزانیہ نے تمام 5 میچز جیت کر نمیبیا، کینیا اور نائیجیریا جیسی ٹیموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
ورلڈ کپ کا اسٹرکچر سادہ مگر دلچسپ ہے، چار گروپس میں چار، چار ٹیمیں شامل ہوں گی، جہاں ہر ٹیم ایک دوسرے کیخلاف ایک میچ کھیلے گی،گروپ اے میں آسٹریلیا، آئرلینڈ، جاپان اور سری لنکا شامل ہیں، بی میں بنگلہ دیش، بھارت، نیوزی لینڈ اور امریکا موجود ہیں۔
واضح رہےکہ میگاایونٹ 15جنوری سےشروع ہوکررواں سال6فروری تک جاری رہےگا۔

Leave a reply