ہمارےپاس ایران پرحملہ کرنےکےسواکوئی چارہ نہیں تھا،امریکا

0
6

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ ہمارےپاس ایران پر حملےکےسواکوئی چارہ نہیں تھا،پاسداران انقلاب نےہتھیارنہ ڈالےتومارےجائیں گے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاکہناہےکہ ہم طےشدہ ٹائم ٹیبل سےزیادہ تیزی سےایران کوتباہ کریں گے،توانائی قیمتوں کوکم کرنےکےلئے مزید اقدامات کررہےہیں،تیل کی قیمتوں پردباؤکوکم کرنےکےلئےجلدکارروائی کریں گے۔
صدرٹرمپ کامزیدکہناہےکہ کوئی بھی امریکایااسرائیل کےاستحکام کےلئے خطرہ نہیں بن سکتا،اب وقت آگیاہےایران میں سیکیورٹی فورسزعوام کےساتھ کھڑی ہوں،اب وقت آگیاہےایران میں سیکیورٹی فورسزملک کی بحالی میں مدد کریں ۔پاسداران انقلاب فوجی ارکان نےہتھیارنہ ڈالےتومارےجائیں گے۔
امریکی صدرکاکہناہےکہ ایران میں ہتھیارڈالنےوالوں کوکارروائی سےاستثنیٰ دیں گے،یقینی بنائیں گےایران کی نئی قیادت اسرائیل کےلئےخطرہ نہ ہو،پاسداران انقلاب ،ایرانی فوج اورپولیس نےہتھیارنہ ڈالےتوموت کےسواکچھ نہیں ملےگا۔
امریکی وزیرجنگ کےمطابق ایرانی فضاؤں اورسمندروں میں کنٹرول حاصل کررہےہیں،ایران میں امریکی مشن اگلےمرحلےمیں داخل ہورہاہے،ایران توقع کررہاتھاہم جنگ میں آگےنہیں بڑھ سکیں گے،پاسداران انقلاب کوامریکی فوجی طاقت سےمتعلق غلط فہمی تھی۔
اُن کامزیدکہناہےکہ ہمارےپاس اسلحےکاوسیع ذخیرہ ہےجوہمیں مزیدکارروائی کی اجازت دیتاہے،امریکی فوج بھرپورطاقت اورصلاحیت کےساتھ کارروائی کررہی ہے،قیادت کےاحکامات کےمطابق کارروائیاں کامیاب بناتےہیں۔
دوسری جانب امریکی کمانڈرسینٹ کام کاکہناہےکہ 50ہزاراہلکارآپریشن ایپک فیوری میں حصہ لےرہےہیں،امریکی قیادت کی توقعات کےمطابق ایران میں کارروائی کررہےہیں،گزشتہ 72گھنٹوں میں ایران کےاندر200اہداف کونشانہ بنایا،گزشتہ72گھنٹوں میں تہران میں اہداف پربمباری کی گئی۔
اُن کامزیدکہناہےکہ بی ٹوبمبارفورس سےکارروائی کی گئی،بی ٹوبمبارطیاروں سے2ہزارپاؤنڈکےدرجنوں بم برسائےگئے،کارروائیوں کی وجہ سےایران سےمیزائل حملے90فیصدکم ہوئےہیں،کارروائیوں کےنتیجےمیں ایرانی ڈرون حملے83فیصدکم ہوئےہیں،ایرانی بحریہ کے30سےزائدبحری جہازوں کوتباہ کردیاگیاہے۔
کمانڈرسینٹ کام کےمطابق گزشتہ گھنٹوں میں ایرانی ڈرون کیرئیربحری جہازکوتباہ کردیا کیاگیاایرانی کیئریئردوسری عالمی جنگ کےطیارہ بردارجہاز جیسابڑاتھا،اس وقت ایرانی ڈرون بحری جہازسمندرمیں جل رہاہے۔

Leave a reply