ہم نے10ماہ میں8جنگیں رکوائیں،ایران کےجوہری خطرےکوختم کیا، صدر ٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ ہم نے10ماہ میں8جنگیں رکوائیں ،ایران کےجوہری خطرےکوختم کیا۔
واشنگٹن میں امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےقوم سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ بائیڈن پالیسیاں دوبارہ نافذنہیں ہونےدی جائیںگی ،اقتدارسنبھالاتوحالات انتہائی خراب تھےآج یکسرمختلف ہیں، الیکشن کےوقت کہاتھاہمیں قانون سازی کی نہیں نئےصدرکی ضرورت ہے،ایک سال جوہم نےحاصل کیاوہ کوئی بھی حاصل نہیں کرسکا۔
ٹرمپ نےمزیدکہاکہ مجھےکرپٹ نظام ختم کرنےکابھاری مینڈیٹ ملاہے، امریکاکےپاس دنیاکی طاقتورترین فوج ہے،کھانےپینےاوردیگراشیاکی قیمتیں تیزی سےکم ہورہی ہیں،میرےدورمیں امریکیوں کی تنخواہوں میں اضافہ ہوا،ہم نے10ماہ میں8جنگیں رکوائیں،بائیڈن انتظامیہ نےقاتلوں کوامریکامیں داخل ہونےکی اجازت دی،غیرقانونی تارکین وطن کوکسی صورت داخل نہیں ہونے دیا جائےگا،امریکامیں غیرقانونی آمدورفت کاسلسلہ بندکردیا۔
امریکی صدرنےکہاکہ منشیات کازمین اورسمندرکےراستےآنا94فیصدکم ہوا، بہت سےاقدامات ٹیرف کی وجہ سے ممکن ہوئے،امریکاکوایک بارپھرعظیم بنارہےہیں،بارڈرمحفوظ بنادیا،امریکابدترین سےبہترین ہوگیاہے،کھربوں ڈالرکی سرمایہ کاری ممکن بنائی ،ایران کےجوہری خطرےکوختم کیااورغزہ جنگ بند کرائی ،زندہ یاہلاک یرغمالیوں کی رہائی کویقینی بنایا،وطن واپس لائے۔















