پنجاب میں اسلحہ نمائش اورناجائزاستعمال کےسدباب کا جامع ایکٹ تیار

0
3

پنجاب میں پہلی مرتبہ اسلحہ نمائش اور ناجائز استعمال کے سدباب کیلئے جامع ایکٹ تیار کرلیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت اسلحہ کلچرکےخلاف اہم اجلاس منعقدہوا،جس میں اہم فیصلے کیےگئے۔اس موقع پرمریم نوازنےعید الفطر کے بعد اسلحہ کلچر کے خاتمے کے لئے بھرپور مہم چلانے کا حکم دیا ۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ اسلحہ نمائش اور ناجائز استعمال کے سدباب کیلئے جامع ایکٹ تیار کرلیا گیا ہے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے The Punjab Surrender Illicit Arms Act 2026کی منظوری دیدی، نئے ایکٹ میں ہرقسم کے ناجائز اسلحہ کے خاتمے کی شقیں شامل ہیں۔
نئے ایکٹ کے نفاذ کے بعد ناجائز اسلحہ سی سی ڈی کو جمع کرانا ہوگا۔جبکہ اینٹیک اسلحہ گھر میں آویزاں کرنے کے لئے بھی خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنےکےلئے شہری کو معقول وجہ بیان کرنی ہوگی، مقررہ مدت میں ناجائز اسلحہ جمع نہ کرانے پر سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

Leave a reply