موسم خشک اور سرد رہے گا ، پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ کا امکان،محکمہ موسمیات کی پیشگوائی

آج موسم خشک اور سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوائی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ، مری ، گلیات ، خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع اور آزاد کشمیر میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم سرد رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں سموگ رہنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی موسم خشک اور سرد جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔















