موسم سرما:پاکستان ریلویز کی طرف سے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری

ریل کے مسافروں کیلئے خوشخبری ،پاکستان ریلویز نے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کردیا۔
موسم سرما کی مناسبت سے لاہور اور فیصل آباد سے کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانیوالی ٹرینوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق قراقرم 42-ڈاون کراچی کیلئے سہ پہر 3 بجے کے بجائے 2 گھنٹے 15 منٹ تاخیر سے شام 5 بجکر 15 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔اسی طرح پاک بزنس ایکسپریس 34-ڈاون سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ کی بجائے 2 گھنٹے 30 منٹ تاخیر سے 7 بجے لاہور سے روانہ ہوگی۔
شیڈول میں کہاگیاکہ کراچی ایکسپریس 16-ڈاون کراچی کیلئے اپنے مقررہ وقت شام 6 بجے لاہور سے روانہ ہوگی، جبکہ شاہ حسین ایکسپریس 44-ڈاؤن کے مسافروں کو آج گرین لائن 6-ڈاؤن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔گرین لائن 6-ڈاؤن کراچی کیلئے اپنے مقررہ وقت رات 8 بجکر 40 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔
شیڈول کے مطابق شاہ حسین ایکسپریس 44-ڈاون کے مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ گرین لائن 6-ڈاؤن کی روانگی سے ایک گھنٹہ قبل تشریف لائیں ،تاکہ انہیں باآسانی ایڈجسٹ کیا جا سکے،تاہم کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانیوالی باقی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق رواں دواں ہیں۔















