اوپن اے آئی کا مستقبل : کیا 2027 تک کمپنی دیوالیہ ہو جائے گی؟

0
22

اوپن اے آئی کا مستقبل خطرے میں، کیا 2027 تک کمپنی دیوالیہ ہو جائے گی؟حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں ۔
مصنوعی ذہانت اے آئی کی تیزی سے ترقی نے عالمی ٹیکنالوجی اور مختلف صنعتی شعبوں کو بدل کر رکھ دیا ہے، مگر اس کے باوجود مستقبل کی مالی صورتحال کا درست اندازہ لگانا تقریباً ناممکن ہے۔
بعض ماہرین اسے صنعتی انقلاب اور خوشحالی کے طور پر دیکھتے ہیں، تو کچھ اسے روایتی شعبوں کیلئے خطرے کی گھنٹی سمجھتے ہیں، تاہم نیویارک ٹائمز کے ایک تجزیہ کار نے دعویٰ کیا ہے کہ اوپن اے آئی اپنی اے آئی منصوبہ بندی کے نتیجے میں 18 ماہ کے اندر نقدی کی کمی کا شکار ہو سکتی ہے۔
گزشتہ سال کی ایک بیرونی رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی 2025 میں تقریباً 8 ارب ڈالر خرچ کیا، جو 2028 تک بڑھ کر 40 ارب ڈالر تک جا سکتا ہے، جبکہ کمپنی خود 2030 تک منافع بخش ہونے کی توقع رکھتی ہے۔
کونسل آن فارن ریلیشنز کے ماہرمعاشیات سیبسٹین مالابی کے مطابق چاہے اوپن اے آئی اپنے زیادہ امید افروز وعدوں میں نظر ثانی کرے اور حصص کے ذریعے سرمایہ کاری حاصل کرے، تب بھی مالی خلا بہت بڑا ہے۔
مالابی کے مطابق نئی اے آئی کمپنیاں روایتی کمپنیوں جیسے مائیکروسافٹ یا میٹا کے مقابلے میں زیادہ خطرے میں ہیں، کیونکہ پرانی کمپنیوں کے پاس پہلے سے منافع بخش کاروبار موجود ہیں اور وہ صبر کے ساتھ وقت گزرنے کا انتظار کر سکتی ہیں۔

Leave a reply