ملک بھرمیں آج موسم کیسارہےگا؟محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم چند بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کی توقع کی جا سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، پوٹھوہار ریجن، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بعض مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ دن کے وقت درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،تاہم ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اُدھربلوچستان کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ کوئٹہ سمیت شمالی اضلاع میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔















