آئی فون صارفین کیلئے واٹس ایپ میں ملٹی اکاؤنٹ فیچر متعارف

0
18

ایپل کے صارفین کیلئے اہم خبر،واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا ، جس کے ذریعے اب ایک ہی ڈیوائس پر دو الگ الگ فون نمبرز کے اکاؤنٹس کو باآسانی چلایا جا سکے گا۔
واٹس ایپ کے مطابق اس نئے فیچر کے تحت ہر اکاؤنٹ کی چیٹ ہسٹری، نوٹیفیکیشنز، پروفائل سیٹنگز اور پرائیویسی اپنی علیحدہ ہوگی، اور صارفین انہیں سیٹنگز مینو میں موجود اکاؤنٹ فہرست کے ذریعے آسانی سے سوئچ کر سکیں گے۔
واٹس ایپ کے مطابق یہ فیچر خاص طور پر ان صارفین کیلئے مفید ہے، جو ذاتی اور کام کے نمبرز ایک ہی فون پر استعمال کرنا چاہتے ہیں اور انہیں اضافی فون یا کاروباری واٹس ایپ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ملٹی اکاؤنٹ فیچر فی الحال آئی او ایس بیٹا(Beta) ورژن یا اس کے بعد کے ورژنز پر دستیاب ہے۔ صارفین جب اکاؤنٹس کے درمیان سوئچ کریں گے تو نوٹیفیکیشنز واضح طور پر بتائیں گے کہ کون سا اکاؤنٹ پیغام وصول کر رہا ہے اور سکیورٹی کیلئے فیس آئی ڈی اور ٹچ آئی ڈی جیسی توثیقی سہولتیں بھی فعال ہوں گی۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق بیٹا صارفین نے یہ فیچر مخصوص علاقوں میں ٹیسٹ کیا ہے اور عام ریلیز کی تاریخ کا اعلان ابھی باقی ہے۔

Leave a reply