واٹس ایپ میں فیس بک جیسا ایک کارآمد اور مقبول فیچر متعارف

0
34

واٹس ایپ صارفین کیلئے نئے سال کی ایک اور خوشخبری ، میٹا نےواٹس ایپ میں فیس بک جیسا ایک کارآمد اور مقبول فیچر متعارف کروا دیا۔جو فیس بک کے پروفائل کور فوٹو کے فیچر سے مشابہت رکھتا ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے آئی او ایس بیٹا ورژن میں دیکھا گیا ہے، اس نئے فیچر کے تحت صارفین اپنی پروفائل فوٹو کے ساتھ ایک کور فوٹو بھی شامل کر سکیں گے۔اس مقصد کیلئے پروفائل پکچر کے اوپر سپیس بڑھایا جا رہا ہے، تاکہ صارفین کور فوٹو کو ایڈ کر سکیں، یعنی پروفائل فوٹو کے بالکل اوپر کور بینر لے آؤٹ بنایا جائے گا،جس سے پروفائل مزید تفصیلی اور دلکش نظر آئے گی، بالکل ویسے ہی جیسے فیس بک پروفائل میں نظر آتی ہے۔
فی الحال واٹس ایپ کی جانب سے کور فوٹو کا آپشن صرف بزنس اکاؤنٹس کیلئے دستیاب تھا، تاہم اب یہ فیچر انفرادی صارفین کو بھی فراہم کیا جائے گا۔صارفین کور فوٹو کیلئے مخصوص حصے پر کلک کر کے اپنی تصویر منتخب کر سکیں گے اور اسے کسی بھی وقت تبدیل بھی کیا جا سکے گا۔
یہ کور فوٹو پروفائل سیٹنگز میں آن رہے گا اور پروفائل دیکھنے والے افراد کو بھی دکھائی دے گا۔
ماہرین کے مطابق یہ تبدیلی واٹس ایپ پروفائلز کو مزید انفرادی اور پرکشش بنانے میں مددگار ثابت ہو گی۔
ذہن نشین رہے کہ حال ہی میں واٹس ایپ نے تمام صارفین کیلئے ممبر ٹیگز، ٹیکسٹ سٹیکرز اور ایونٹ ریمائنڈرز جیسے فیچرز بھی متعارف کروائے ہیں۔

Leave a reply