واٹس ایپ اسٹیٹس ویڈیوز اب ڈبل اسپیڈ پر چل سکیں گی

0
4

نئے فیچر کیلئے کسی سیٹنگ کو آن یا آف کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی واٹس ایپ اسٹیٹس ویڈیوز اب ڈبل اسپیڈ پر دیکھی جاسکیں گی۔ اس نئےفیچرکیلئے کسی سیٹنگ کو آن یا آف کرنےکی ضرورت نہیں ہوگی۔
اسٹیٹس ویڈیو کےدوران اسکرین کےدائیں جانب انگلی رکھ کر ویڈیو کو 2 ایکس رفتار سے چلایا جاسکےگا،انگلی ہٹاتے ہی ویڈیوکی رفتار دوبارہ معمول پر آجائےگی۔
نیافیچرفی الحال آئی او ایس ڈیوائسزکیلئے واٹس ایپ کے نئےبیٹا ورژن میں دیکھاگیا ہے، یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

Leave a reply