پنجاب میں 10دنوں میں گندم مہنگی ،لاہورمیں آٹےکےتھیلےنایاب

پنجاب میں 10دنوں میں گندم مہنگی ہونےسے لاہورمیں آٹےکےتھیلےنایاب ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق لاہورسمیت پنجاب بھرمیں 10دنوں میں گندم کی قیمت میں 700 روپےکااضافہ ہوا،10 روزمیں3700روپےفی من گندم کاریٹ 4400روپےہوگیا،راولپنڈی میں گندم فی من4800 روپے ہوگئی ،قیمت میں اضافےکےباعث لاہورکے متعددعلاقوں میں 10اور20کلوتھیلانایاب ہوگیا۔
ذرائع کابتاناہےکہ 15کلوآٹےکاتھیلا1500روپےسےبڑھ کر1750 روپےمیں فروخت ہونےلگا،لاہورمیں گندم ریٹ فی من 4450 روپےہوگیا،گوجرانوالہ اورگجرات میں فی من گندم کاریٹ4500روپےپرپہنچ گیا،جبکہ ملتان میں 4450روپے،بہاولپوراورڈی جی خان میں گندم کا ریٹ4400روپےاوروفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں گندم کاریٹ فی من4400روپےتک پہنچ گیا۔
مرکزی چیئرمین فلورملزایسوسی ایشن کاکہناہےکہ گندم کی قلت کےباعث گندم مہنگی کی ۔
اس حوالےسے ڈی ڈی فوڈمحکمہ خوراک کاکہناہےکہ آٹےکی کوئی قلت نہیں،بازارمیں وافرمقدارمیں موجودہے،10اور20کلوآٹےکاتھیلادکانوں پردستیاب ہے۔















