جب حکومت سنبھالی مہنگائی بےقابوتھی،پالیسی ریٹ معیشت کومفلوج کرچکاتھا، وزیراعظم

0
16

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاکہ جب حکومت سنبھالی مہنگائی بے قابو تھی ،پالیسی  ریٹ  معیشت کو مفلوج  کرچکا تھا۔
وزیراعظم شہبازشریف کانیشنل ریگولیٹری ریفارمزکی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ پاکستان میں ریگولیٹری اصلاحات کےاجراکی تقریب میں شرکت پرخوشی ہے،اصلاحات کامطالبہ عوام اورکاروباری طبقےکی گزشتہ کئی دہائیوں سےخواہش تھی،سرمایہ کاری،صنعت کار،تاجربرادری پیچیدہ قوانین ،غیرضروری ضوابط اورطویل طریقہ کارسےپریشان تھے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ جب حکومت سنبھالی توپاکستان کی معیشت نازک صورتحال سےدوچار تھی،ملک عملی طورپرمالی دیوالیہ پن کےدہانےپرکھڑاتھا،مہنگائی بےقابو تھی،پالیسی ریٹ معیشت کومفلوج کرچکاتھا۔

Leave a reply