رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا ؟ متوقع تاریخ سامنے آگئی

0
68

رجب کی آمد کے ساتھ ہی رمضان 2026 کی متوقع تاریخ بھی سامنے آگئی، تاہم حتمی تاریخ چاند دیکھنے کے بعد 29 شعبان کو طے کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق مصر کے نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرانومی اینڈ جیو فزکس نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی مہینہ رجب 1447 ہجری کا آغاز 21 دسمبر 2025 سے ہوگا۔
مصری ڈاکٹر طہ رباہ کا کہنا ہے کہ رجب کا نیا چاند 20 دسمبر بروز ہفتہ صبح 3:45 بجے قاہرہ کے وقت پیدا ہوگا اور اسی دن اسے دیکھنے کا امکان ہے، نئے چاند کو مکہ مکرمہ میں سورج غروب ہونے کے بعد 14 منٹ اور قاہرہ میں 10 منٹ تک دیکھا جا سکے گا۔
عرب اور اسلامی دارالحکومتوں میں چاند کی موجودگی 1 سے 26 منٹ کے درمیان متوقع ہے، جبکہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں چاند سورج کے ساتھ غروب ہو جائے گا۔
ماہ ِرجب ہجری کیلنڈر کا ساتواں مہینہ ہے اور شعبان و رمضان سے پہلے آتا ہے، اس لیے اسے روحانی تیاری کا مہینہ بھی سمجھا جاتا ہے۔

Leave a reply