موسم سرما کی بارشیں کب شروع ہوں گی ؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

0
22

موسم سرما کی بارشیں کب شروع ہوں گی ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں ہوا کے شدید کم دباؤ کے باعث آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی، تو کہیں تیز بارش کا امکان ہے، تاہم پنجاب سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی موسم خشک رہے گا۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ آج صوبائی دارالحکومت لاہور ،گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ،اکاوڑہ اورفیصل آبادمیں سموگ کاامکان ہے، سیالکوٹ، خانیوال ،رحیم یارخان،بہاولپوراورملتان میں سموگ متوقع ہے،مری،گلیات اورگردونواح میں موسم خشک رہےگا۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ اسلام آباداورگردونواح میں موسم سردرہنےکاامکان ہے ، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسردرہنےکی توقع ہے،جبکہ سندھ کےجنوب مشرقی ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے، اُدھر خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورسردرہنےکی توقع ہے،گلگت بلتستان میں موسم خشک اورسردرہنےکاامکان ہے،دوسری جانب آزادکشمیرمیں موسم خشک اور سردرہنےکی توقع ہے۔

Leave a reply