دنیا کا مہنگا ترین ویزا کس ملک کا ہے؟اہم تفصیلات سامنےآگئیں

0
7

سیرو سیاحت کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر،دنیا کا مہنگا ترین ویزا کس ملک کا ہے؟حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں۔
بین الاقوامی سفر کی منصوبہ بندی جہاں دلچسپ ہے ،وہی ویزے کا عمل اسی طرح مشکل اور تھکا دینے والا بھی ہوتا ہے، کیونکہ بعض اوقات کاغذی کارروائی مکمل کرنا آسان نہیں ہوتا، تاہم سیر و سیاحت کے شوقین افراد پھر بھی ان تمام مراحل کو عبور کرلیتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق دنیا کے مہنگے ترین ویزے کے حامل ممالک میں نہ تو امریکا ہے اور نہ برطانیہ جیسا ترقی یافتہ ملک ہے،بلکہ ایک ہمالیائی ملک ہے، جس کا وزٹ ویزا دنیا کا مہنگا ترین ویزا شمار کیا جاتا ہے۔دنیا کے مہنگے ترین ویزے کا حامل ملک بھوٹان ہے، کیونکہ اس کے ویزے کا فیس سٹرکچر دیگر ممالک کی نسبت انتہائی غیر معمولی ہے، جیسے دیگر ممالک ایک دفعہ فیس چارج کرتے ہیں اور بھوٹان کا سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ فیس (ایس ڈی ایف) پر مبنی ہے، اس فیس ماڈل میں ہر ایک شخص سے فی رات کے حساب سے 100 ڈالر شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھوٹان میں یہ منفرد سیاحتی فلسفہ کہ ملک میں سیاحوں کی کم تعداد آئے، جس کے پس منظر میں اعلیٰ اقدار ،ثقافت اور ماحول کا تحفظ جیسا اہم مقصد کار فرما ہے۔

Leave a reply