کس کھلاڑی کا کونسا نمبر ہے؟آئی سی سی کی نئی پلیئر رینکنگ جاری

کس کھلاڑی کا کونسا نمبر ہے؟انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نےنئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی رینکنگ کےمطابق ٹیسٹ بیٹرزمیں انگلینڈکےجوروٹ نےپہلی پوزیشن مزیدمستحکم کرلی ،جوروٹ کےنمبرون پوزیشن پرریٹنگ پوائنٹس 844 سے 898ہوگئے،نیوزی لینڈکےکین ولیمسن ایک درجےترقی کے بعددوسرے نمبر پرآگئے،آسٹریلیاکےاسٹیواسمتھ ایک درجےترقی کےبعدتیسرے نمبر پر آگئے ۔جیکہ انگلینڈکےہیری بروک دودرجےتنزلی کےبعدچوتھےنمبرپرچلےگئے۔
آئی سی سی رینکنگ میں نیوزی لینڈکےراجن رویندرا9درجےترقی کے بعد 15 ویں نمبرپرموجودہیں،جبکہ پاکستان کےسعودشکیل ایک درجےترقی کےبعدٹاپ 10میں شامل ہوگئے۔
آئی سی سی رینکنگ میں ٹیسٹ بولرزمیں انڈیاکےجسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار رہا جبکہ آسٹریلیاکے میچل اسٹارک تین درجےترقی کےبعدتیسرےنمبرپربراجمان ہیں،پاکستان کےنعمان علی ایک درجےتنزلی کےبعدچوتھےنمبرپرموجودہیں، ویسٹ انڈیزکےکیمارروچ5درجےترقی کےبعد18ویں پوزیشن پرآگئے،جبکہ ٹیسٹ آل راونڈرزمیں انڈیاکےرویندراجڈیجاکاپہلانمبربرقرارہے۔















