مری گلاس ٹرین روٹ پر کون کون سے سیاحتی مقامات آئیں گے؟تفصیلات سامنے آ گئیں

مری گلاس ٹرین روٹ پر کون کون سے سیاحتی مقامات آئیں گے؟تفصیلات سامنے آ گئیں۔
پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں،یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ملک کے مشہور سیاحتی مقام مری تک گلاس ٹرین چلانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے مطابق گلاس ٹرین منصوبے کی تکمیل کیلئے ابتدائی جائزے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ گلاس ٹرین منصوبہ اگلے سال میں مکمل ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔
مری گلاس ٹرین کے مجوزہ روٹ کے حوالے سےبتایا جا رہا ہے کہ اس ٹرین کے روٹ میں بستال موڑ، گھوڑا گلی، گلیات، کشمیر پوائنٹ سے پتریاٹہ یا بھوربن تک مختلف سٹیشنز قائم کیے جائیں گے اور اسلام آباد سے مری تک 65 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک تعمیر کیا جائے گا۔
پاکستان ریلویز کے مطابق اس منصوبے کی مرکزی نگرانی حکومت پنجاب کے پاس ہے، تاہم محکمہ ریلوے گلاس ٹرین کے ٹریک اسے سفر کیلئے محفوظ بنانے اور سکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے پنجاب حکومت کی معاونت کرے گا۔
ماہرین کے خیال میں مری تک گلاس ٹرین چلانے کا منصوبہ انتہائی پُرکشش ہے ، تاہم اس کی بروقت تکمیل اہم ہے اور اسی صورت میں یہ منصوبہ سیاحت کو فوری طور پر پروان چڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔















