واٹس ایپ پلس: صارفین کیلئے نیا پلان کیوں متعارف کرایا جا رہا ہے؟

واٹس ایپ صارفین کیلئے اہم خبر، واٹس ایپ پلس نیا پلان کیوں متعارف کرایا جا رہا ہے؟تمام تر تفصیلات سامنےآ گئیں۔
واٹس ایپ کی جانب سے بہت جلد آپشنل سبسکرپشن پلان متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ویب بیٹا انفو(Wabetainfo) کی رپورٹ کے مطابق اس سبسکرپشن پلان کو واٹس ایپ پلس کا نام دیا جائے گا۔واٹس ایپ پلس پلان میں صارفین کو اضافی فیچرز دستیاب ہوں گے اور میسجنگ ایپ کو مفت استعمال کرنیوالے افراد کو ان فیچرز تک رسائی حاصل نہیں ہوگی۔ یہ اضافی فیچرز جیسے متعدد چیٹ منیجمنٹ ٹولز اور ایپ کسٹمائزیشن وغیرہ پر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ورژن میں کام کیا جار ہا ہے اور انہیں ابھی تک جاری نہیں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ اضافی فیچرز ان صارفین کو دستیاب ہوں گے ،جو ماہانہ فیس ادا کریں گے،البتہ واٹس ایپ کے بنیادی فیچرز بشمول میسجنگ، وائس اینڈ ویڈو کالز، میڈیا شیئرنگ اور پرائیویسی فیچرز بدستور مفت دستیاب ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ پلس کی سبسکرشن میں بنیادی طور پر پرسنلائزیشن اور اضافی فیچرز پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور بنیادی فیچرز کو اس سے دور رکھا جائے گا۔ان میں سے ایک اضافی فیچر چیٹ پننگ کا ہوگا، اس وقت واٹس ایپ میں صارفین 3 چیٹس کو پن کرسکتے ہیں،مگر واٹس ایپ پلس صارفین 20 چیٹس کو پن کرسکیں گے، جبکہ 14 مختلف ایپ آئیکونز، 19 کلر آپشنز اور دیگر متعدد فیچرز دستیاب ہوں گے۔















