سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کی بدولت معیشت مضبوط ہوئی،وزیرخزانہ محمد اور نگزیب

0
25

وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےکہاہےکہ سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کی بدولت معیشت مضبوط ہوئی۔
لاہورمیں وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کاآل پاکستان چیمبرکانفرنس سےخطاب کےدوران کہناتھاکہ اصلاحاتی اقدامات سےمعاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری دیکھنےمیں آئی،مقامی صنعتوں کافروغ اور پیداواری شعبےمیں بحالی کاعمل تیز ہوا، برآمدی صنعتوں میں بہتری سےزرمبادلہ میں اضافہ دیکھنے کو ملا،ڈیجیٹل معیشت اورای کامرس سےکاروباری سرگرمیوں میں وسعت آئی۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کی بدولت معیشت مضبوط ہوئی ،سرمایہ کاروں اور تاجروں کااعتمادبحال ہونےسےبزنس کوفروغ ملا،ٹیکس نظام میں شفافیت کیلئے ڈیجیٹل اصلاحات متعارف کرائیں،سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنےسےمتعلق قانون سازی کرچکےہیں،پاسکوکوہم بندکررہے ہیں یہ ادارہ کرپشن کاگڑھ تھا،نوکریاں پیداکرناسرکارکاکام نہیں یہ پرائیویٹ سیکٹرکاہے۔ حکومت کاکام پرائیویٹ سیکٹرکوسازگارماحول اورسہولتیں فراہم کرناہے۔
وزیرخزانہ کاکہناتھاکہ این ایف سی ایوارڈپرگزشتہ ہفتےاجلاس ہواہے،اجلاس میں صوبوں کی مشاورت سے آگےبڑھنےپراتفاق ہواہے،چاروں صوبائی وز رائے خزانہ نےبہت اچھےماحول میں بات چیت کی،این ایف سی کے8گروپ میں سے2وفاق اور6صوبوں کےپاس ہیں،31دسمبرتک پارلیمنٹیرینزکےاثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پرآجائے،عوام ہمارےاثاثوں کی تفصیلات کوویب سائٹ پردیکھ سکیں گے۔

Leave a reply