برطانیہ میں احتجاج کےدوران خاتون کی تقریرپرپی ٹی آئی کاردعمل

0
47

برطانیہ میں احتجاج کےدوران خاتون کی تقریرپر پاکستان تحریک انصاف نےردعمل دےدیا۔
پاکستان تحریک انصاف واضح کرتی ہے کہ برطانیہ میں احتجاج کے دوران ایک خاتون کی جانب سے کی جانے والی تقریر سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں ہے مزید یہ کہ یہ خاتون پارٹی کی کوئی عہدیدار بھی نہیں ہیں۔
مذکورہ خاتون کے خیالات، زبان اور طرزِ گفتگو پارٹی کے مؤقف یا سیاسی سوچ کی عکاسی نہیں کرتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف تشدد، اشتعال انگیزی، نفرت آمیز گفتگو اور غیر مہذب زبان کی اصولی طور پر مخالفت کرتی ہے۔پی ٹی آئی جمہوری، آئینی اور پُرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور کسی بھی فرد یا گروہ کی جانب سے اس کے برعکس طرزِ عمل کی حمایت نہیں کرتی۔
واضح رہےکہ احتجاج کے دوران مظاہرین نے چیف آف ڈیفنس فورسز کے خلاف اشتعال انگیز زبان استعمال کی اور فیلڈ مارشل کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی تھی۔

Leave a reply