ویمنزورلڈکپ:بھارت نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیاکوشکست دیکرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

0
8

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ویمنزورلڈکپ کےدوسرےسیمی فائنل میں بھارت نےدفاعی چیمپئن آسٹریلیا کوشکست دےکرفائنل کےلئےکوالیفائی کرلیا۔
ممبئی میں کھیلے گئےآئی سی سی ویمنزورلڈکپ کےدوسرےسیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیانے پہلےکھیلتےہوئےآخری اوور میں 338رنز بنائے۔بھارتی ٹیم نے 339 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔
آسٹریلیاکی جانب سےایلیس پیری نے77رنزکی اننگزکھیلی ،ایشلی گارڈنر 63 رنزبناکرپویلین لوٹ گئیں ،کینگروز کی جانب سے فیبی لِچ فیلڈ 119 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔بیتھ مونے 24سکورفراہم کرسکیں،کم گارتھ 17 رنز بنانے میں کامیاب ہوئیں۔
ٹاہلیا مک گرانے12رنزبنائےجبکہ کپتان ایلیسا ہیلی5سکورکرسکیں، ایلانا کنگ 4 ،اینابیل سدرلینڈ 3 اور سوفی مولینکس بغیرکھاتہ کھولےپویلین لوٹ گئیں۔
بھارت کی جانب سے شری چرانی اور دپتی شرما نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بھارت کی جانب سےکپتان ہرمن پریت کور89رنزبناکرپویلین لوٹ گئیں، رچا گھوش26،دیپتی شرما 24رنزبناسکیں، سمرتی مندھانا 24 اور شفالی ورما 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔بھارت کی جانب سے جمائما روڈریگیز 127 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہیں۔ امنجوت کور 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔
یادرہے کہ میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دیکر تاریخ میں پہلی مرتبہ فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کا فائنل اتوار کو بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Leave a reply