عالمی جریدے نےپاکستان کو کامیاب ترین ملک قرار دیدیا

0
8

دنیا کے معتبر ترین جریدے فارن پالیسی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی کا جائزہ لیتے ہوئے پاکستان کو نمایاں کامیاب ممالک میں شامل کر لیا ہے، جبکہ بھارت کو ’لوزرز‘ قرار دیا گیا ہے۔
جریدے کے مطابق پاکستان نے واشنگٹن میں دوبارہ مضبوط سفارتی مقام حاصل کر لیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے پہلے دور میں پاکستان پر سخت الزامات لگائے گئے تھے اور زیادہ تر فوجی امداد بھی معطل کر دی گئی تھی، تاہم دوسرے دور میں صورتحال یکسر بدل گئی۔
دہشتگردی کے خلاف ایک بڑے امریکی ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری میں پاکستان کے کردار نے صدر ٹرمپ کو فوری کامیابی دلائی، جس کے نتیجے میں اسلام آباد کے لیے وائٹ ہاؤس تک نئی رسائی ممکن ہوئی۔
فارن پالیسی نے یہ بھی لکھا کہ صدر ٹرمپ کی فیلڈمارشل سید عاصم منیر سے ذاتی قربت پاک امریکا تعلقات میں پیشرفت کی ایک اہم وجہ بنی۔ دوسری جانب فارن پالیسی کے مطابق بھارت کو ٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی میں ’لوزرز‘ میں شامل کیا گیا ہے۔
جریدے کا کہنا ہے کہ امریکا اور بھارت کے تعلقات دو دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

Leave a reply