یا اللہ خیر!ملک کےمختلف شہروں میں 5.4 شدت کا زلزلہ، لوگ خوفزدہ

0
6

اسلام آباد، پشاور اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں، دفاتر اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور گرد و نواح کے علاوہ پشاور، چارسدہ، سوات، باجوڑ، ہنگو، کوہاٹ، خیبر، مالاکنڈ، درگئی اور مردان سمیت متعدد علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 215 کلومیٹر تھی۔

محکمہ زلزلہ پیما کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں واقع تھا، جہاں سے آنے والی زیرِ زمین لہروں نے پاکستان کے مختلف علاقوں کو بھی متاثر کیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم خوفزدہ شہریوں نے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے محفوظ مقامات کا رخ کیا۔

حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔

Leave a reply