3ملکی سیریزمیں شرکت کیلئےزمبابوےکرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

3ملکی سیریزمیں شرکت کے لئے زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان کےدارالحکومت اسلام آبادپہنچ گئی۔
زمبابوےکرکٹ ٹیم آج مکمل آرام کرےگی،زمبابوےکرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریزمیں شرکت کرےگی،سہ ملکی سیریزمیں پاکستان،سری لنکااورزمبابوےکی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
پاکستان ،زمبابوےاورسری لنکاٹرائی سیریزکانیاشیڈول :
پی سی بی کےنئےشیڈول کےمطابق سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز17 کے بجائے18 نومبر سے شروع ہوگی ،سہ فریقی سیریزکافائنل 29نومبرکوہوگا،سہ ملکی سیریزکےتمام میچ اب راولپنڈی میں ہوں گے،پہلے صرف2میچ راولپنڈی اوردیگرلاہورمیں ہونےتھے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈنےدورہ پاکستان سےمتعلق باضابطہ اعلان کردیا:
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کودورہ پاکستان جاری رکھنےکی ہدایت کرتےہوئےکہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈنےفول پروف سیکیورٹی کی ضمانت دی ہے۔















