ای سگریٹ ،ای شیشےکی 18سال سےکم عمربچوں کوفروخت روکنےکابل سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع

ای سگریٹ ،ویپ اورای شیشےکی 18سال سےکم عمربچوں کوفروخت روکنےکابل سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروادیاگیا۔
سینیٹر سرمد علی نے سینیٹ سیکرٹریٹ میں 18سال سےکم عمربچوں کو ای سگریٹ، ویپ اور ای شیشے کے نقصانات سے محفوظ بنانےکابل سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروادیا،جس کامقصد ملک میں تمباکو نوشی کے بڑھتے ہوئے رجحان، خصوصاً نوجوانوں میں ای سگریٹ کے بڑھتے استعمال کے پیشِ نظر تیار کیا گیا ۔
سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروائےگئےمجوزہ بل میں کہاگیاکہ نکوٹین لینے کے الیکٹرانک آلات کی 18سال سےکم عمربچوں کوفروخت پرپابندی لگائی جائے، عوامی مقامات پرای سگریٹ ،ای شیشہ یاویپ کااستعمال ممنوع قرار دیا جائے۔ ای سگریٹ،ویپ یاای شیشےکی پیکنگ پرصحت کےلئے نقصان دہ ہونےکی وارننگ لکھی جائے۔
مجوزہ بل میں مزیدکہاگیاکہ ای سگریٹ،ویپ یاای شیشےکےاشتہار،فروغ اوراسپانسرشپ پرپابندی لگائی جائے،پہلی بارخلاف ورزی پر50 ہزار روپے اوردوسری بار خلاف ورزی پرایک لاکھ روپےجرمانہ کیاجائے،الیکٹرانک نکوٹین کی تعلیمی ادارےکی 50میٹرحدودمیں فروخت پرپابندی بھی بل کاحصہ ہے۔