آئینی اور ریگولر بینچ کامعاملہ:جائزہ لیناہےکہ ریگولر بینچز سے اختیار سماعت واپس لیا جا سکتا ہے،عدالت

26ویں آئینی ترمیم کے تحت آئینی اور ریگولر بینچ کے اختیار سماعت کے کیس میں عدالت نےریمارکس دئیےکہ اس بات کا جائزہ لینا ہے کہ آیا آرٹیکل 191اے کے تحت ریگولر بینچز سے اختیار سماعت واپس لیا جا سکتا ہے۔
26ویں آئینی ترمیم کے تحت آئینی اور ریگولر بینچ کے اختیار سماعت کے کیس کی سماعت کے دوران بینچ ٹوٹ گیا۔
جسٹس عقیل عباسی اس کیس کا فیصلہ سندھ کورٹ میں کر چکے ہیں، تاہم جسٹس منصور علی شاہ نے آج کیس کی سماعت نہیں کی۔
کیس کو آگے بڑھانے کے لیے نیا بینچ تشکیل دینا ضروری ہوگا اور اس مقصد کے لیے کیس کی سماعت پیر کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔
سابقہ بینچ میں شامل جسٹس عرفان سعادت بھی اس میں شامل تھے، تاہم پیر کو وہی تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
عدالت نے اس بات کا جائزہ لینا ہے کہ آیا آرٹیکل 191اے کے تحت ریگولر بینچز سے اختیار سماعت واپس لیا جا سکتا ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے تھوڑی مہلت کی درخواست کی اور کہا کہ کیس کی سماعت پیر کو فکس ہونے دیں۔ پھر مزید وقت کی درخواست کی جائے گی۔
جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ اٹارنی جنرل آفس کو معاونت کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے اور کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
فٹبال نیشنل کپ کا آخری مرحلہ کب شروع ہوگا؟
اپریل 23, 2024 -
نیورا لنک چِپ لگوانے والے شخص کا حیران کن انکشاف
مئی 22, 2024 -
وزیراعظم کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کااجلاس آج طلب
نومبر 19, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔