آئی ایم ایف سے1ارب ڈالراضافی رعایتی قرض ،پاکستان کااہم پلان تیار
بین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف)سےایک ارب ڈالراضافی رعایتی قرض کی تیاریاں پرپاکستان نےاہم پلان تیارکرلیا۔
ذرائع کےمطابق نیتھن پورٹرکی سربراہی میں آئی ایم ایف کامشن آج پاکستان پہنچےگا،آئی ایم ایف کاوفدمنگل سےپاکستان سےمذاکرات کا آغازکرے گا ،وفد 15نومبرتک پاکستان میں قیام کرےگا،آئی ایم ایف سے موسمیاتی تبدیلی کے لئے نئےرعایتی قرضےپرمذاکرات ہونگے۔
ذرائع کاکہناہےکہ پاکستان نےگزشتہ ماہ آئی ایم ایف کوکلائمیٹ فنانسنگ کی درخواست دی تھی،کلائمیٹ فنانسنگ کےلئے حکومت معیشت کاایک فیصدموسمیاتی تبدیلی پرخرچ کریگی،آئی ایم ایف کوموسمیاتی تبدیلیوں کےلئےترقیاتی بجٹ پر بریفنگ دی جائےگی،موسمیاتی تبدیلیوں کےلئےبجٹ مختص اوراستعمال کےفریم ورک کی تیاری بھی ہوگی،آئی ایم ایف کےساتھ موسمیاتی تبدیلی کے لئے صوبائی بجٹ پربھی بات ہوگی،آئی ایم ایف کےساتھ موجودہ قرض پروگرام پر ابتدائی جائزہ اوربریفنگ کاامکان ہے۔
ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف سےجولائی تاستمبرٹیکس آمدن اورشارٹ فال پربات ہوسکتی ہے،صوبوں کےجولائی تاستمبرسرپلس بجٹ اوروفاق کےمالیاتی خسارےپربریفنگ کاامکان بھی ہے،آئی ایم ایف سےصوبوں میں زرعی آمدن بڑھانےکےلئےسیشن کاامکان ہے،آئی ایم ایف وفدکی وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپورسےبھی ملاقات کاامکان ہے،جولائی تاستمبرچاروں صوبوں کی معاشی کارکردگی پربھی تبادلہ خیال ہوسکتاہے۔
پی آئی اے کیلئے نئے سال میں کتنے طیارے خریدے جائیں گے؟
دسمبر 25, 2024سونےکی قیمت میں معمولی کمی
دسمبر 24, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔