آئی ایم ایف نے حکومت کوپیٹرول بڑھانے کی تجویز دے دی

0
100

آئی ایم ایف نے حکومت کوپیٹرول پر لیوی بڑھانے کی تجویز دے دی ،آئی ایم ایف کے مطابق پیٹرول پرلیوئ 60 روپے کرنے اورپیٹرول پرختم کیا گیا 18فیصد جی ایس ٹی بھی بحال کرنے کی تجویز دے دی ۔

عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ مقامی طور پر تیار کی گئی سیگریٹ پر وفاقی ایکسائز ڈیوٹی کی ایک ہی شرح لاگو کی جائے، چاہے منصوبہ مقامی ہو یا غیر مقامی ہو۔

آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے بھی کہا ہے کہ ملک میں تیار شدہ کارڈ اور پرتعیش اشیاء جیسے کہ جدید بحری کشتیوں پربتدریج ایکسائز ڈیوٹی بڑھاتے ہوئے سرحدی کنٹرول کو بڑھایا جائے تاکہ خاص طور پر حساس علاقوں سے تیل کی ذیلی مصنوعات کی غیر قانونی فراہمی سے بچا جاسکے۔

آئی ایم ایف نے ای سیگریٹ پر بھی مقامی سگریٹ کے برابر ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے،آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ہے کہ ایکسائز متنوع اشیاء پر لگائے جاتے ہیں جن میں تمباکو، کاربنی ڈرنکس، موٹر کار، سیمنٹ، ٹیلی کمیونیکیشن سروسز اور پیٹرولیم اور نیچرل گیس کی مصنوعات شامل ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات پر ایکسائز کے حوالے سے، فیڈرل ایکسائیز ڈیوٹی کی مقدار مالی برس 2023 میں جی ڈی پی کی 0.7 فیصد تھی، دیگر اشیاء پر ایکسائز جی ڈی پی کے 0.4 فیصد تھا جو زیادہ تر سیگریٹس پر وفاقی ایکسائز ڈیوٹی سے حاصل ہوا تھا۔

آئی ایم ایف نے باور کراتے ہوئے منتخب ہمسایہ ممالک اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کی مثال بھی دی ہے، آئی ایم ایف کے مطابق پیٹرول پمپوں پر گیس کی اوسط قیمت 1.12 ڈالر فی لیٹر تھی جبکہ پاکستان میں یہ 0.97 ڈالر فی لیٹر تھی۔پاکستان اور دیگر ہم عصر ممالک میں 2023 میں ڈیز ل کی پیٹرول پمپوں پر قیمت اوسطاً ایک ڈالر فی لیٹر تھی۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کا استثنیٰ ختم کرنے سے قیمت میں 18فیصد تک اضافہ ہوگا جو کہ جنرل سیلز ٹیکس کی معیاری شرح ہے۔

Leave a reply