آئی فون صارفین ہو جائیں خبردار، ہوشیار ،ڈیوائس کو کریش کرنیوالا نیا سافٹ ویئر بگ(bug) تیار، صرف 4 حروف ٹائپ کرنے پر موبائل فون ناکارہ ہو سکتا ہے ۔
ٹیک کرنچ کی ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق آئی او ایس میں ایک ایسا بگ سامنے آیا ہے جس میں صرف 4 حروف ("”::) دو مرتبہ کولن اور دو کوٹیشن مارک ٹائپ کرنے سے ایپل کا قیمتی آئی فون بیکار ہو سکتا ہے۔ یہ 4 حروف سیٹنگز ایپ کی سرچ بار میں ٹائپ کرنے پر سپرنگ بورڈ کرش کر دیتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگر آئی فون یوزرز اپنی ہوم سکرین پر دائیں طرف سوائپ کرتے ہیں اور انہیں ایپ لائبریری سرچ بار میں ٹائپ کرتے ہیں تو بھی ڈیوائس متاثر ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ بگ کو ٹرگر کرنے سے بھی سپرنگ بورڈ کریش ہو جاتا ہے، اور پھر آپ کی لاک سکرین پر دوبارہ لوڈ ہوتا ہے۔ ایک ٹیسٹ کے دوران بگ نے سکرین کو ایک سیکنڈ کیلئے سیاہ بھی کیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بگ سیکیورٹی کیلئے کوئی بڑا خطرہ نہیں۔ بگ سے متعلق ایپل کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی کمپنی نے اپنے آئی فون صارفین کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
چین کی 6 جی ٹیکنالوجی کی تیاری میں بڑی پیشرفت
ستمبر 14, 2024سوئٹزر لینڈ میں تارکین وطن کو در پیش چیلنجز
ستمبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔