آج پاکستان کے قومی جانورمار خور کا عالمی دن ہے

0
41

پاکستان ٹوڈے: آج24 مئی پاکستان کے قومی جانورمار خور کا عالمی دن ہے۔

اقوام متحدہ نے قرارداد منظور کر کے نایاب جانور کی اہمیت اور تحفظ کیلئے قدم اٹھا دیا۔  اس حوالے سے گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرار داد پیش کی گئی، جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکا سے مارخور کے عالمی دن کے حوالے سے پیش کی گئی قرارداد میں بتایا گیا۔

کہ دنیا بھرمیں مارخور کے عالمی دن کو منانے اور ماحولیاتی نظام میں اس کے مجموعی کردار کے پیش نظر مارخور کے تحفظ کی کوششوں میں ہرایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ مارخور کو پاکستان کا قومی جانور ہونے کا اعزاز حاصل ہے ، جوجنگلی بکرے کی طرح کاہوتا ہے۔ یہ بنیادی طور پر پہاڑی جانور ہے، جو عموماً 600 سے3600میٹر تک کی بلندیوں پر پایا جاتا ہے۔

مار خور کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ یہ ان 72جانوروں میں شامل ہے، جن کی تصاویر ڈبلیو ڈبلیو ایف کے 1976 میں جاری کردہ سکوں پر کندہ ہیں۔ مار خورپاکستان میں زیادہ تر گلگت بلتستان ، چترال ، کیلاش ، وادیٔ ہنزہ اور کشمیر کی وادی نیلم کے علاقوں میں پایا جاتا ہے، جبکہ پاکستان کے علاوہ افغانستان، ازبکستان اور تاجکستان کے کچھ علاقے بھی مار خور کے مسکن ہیں۔

Leave a reply