
سال کا وہ موقع جب دن اور رات کا دورانیہ یکساں ہو جائے گا۔آج 21 مارچ کو دنیا میں دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو جائے گا۔آج دن اور رات کا دورانیہ 12،12 گھنٹوں پر محیط ہو گا۔
اس کے بعد راتوں کا دورانیہ کم اور دن کا دورانیہ بڑھنے لگے گا، جبکہ زمین کے جنوبی نصف کرے میں اس سے الٹ ہوگا، یعنی وہاں اب دن کا دورانیہ گھٹنے ،جبکہ رات کا بڑھنے لگے گا۔ہر سال مارچ کے دوسرے عشرے کے اختتام پر عیسوی کیلنڈر کے مطابق شمالی نصف کرے میں موسم بہارجبکہ جنوبی نصف کرے میں خزاں کا آغاز ہوتا ہے۔
یوں تو حالیہ برسوں میں موسم بہار کا دورانیہ گھٹ گیا ہے، مگر پھر بھی ہر سال 19 سے 21 مارچ کے درمیان اعتدال ربیعی کا آغاز ہوتا ہے۔یہ وہ موقع ہوتا ہے، جب سورج شمال کی طرف جاتے ہوئے خط استوا کے اوپر سے گزرتا ہے۔ہماری زمین سورج کے گرد گھومتے ہوئے مدار میں ایک جانب جھکتی ہے، جس کے نتیجے میں سال میں کچھ مواقعوں پر سورج کی روشنی اور حرارت زیادہ یا کم مقدار میں براہ راست ہمارے سیارے تک پہنچتی ہے۔
اعتدال ربیعی کے موقع پر چونکہ سورج خط استوا کے اوپر ہوتا ہے، لہٰذا دنیا میں لگ بھگ ہر جگہ سورج کی روشنی یکساں مقدار میں پہنچتی ہے،یعنی اس موقع پر دن اور رات کی لمبائی بھی لگ بھگ یکساں ہوتی ہے۔دن اور رات کی لمبائی کا یہ سلسلہ اعتدال ربیعی کے بعد بھی چند دن تک برقرار رہتا ہے۔
ماہرین کے مطابق آج کے دن سورج اپنا سفر طے کرتے ہوئے اس نقطہ آغاز پر پہنچے گا، جہاں اس نے پہلے روز اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔
یہی وجہ ہے کہ21 مارچ کو نئے شمسی سال کا آغازسمجھا جاتا ہے، اسی لیے بعض ممالک میں نئے شمسی سال کے پہلے دن کو عید کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔
سینیٹ کااجلاس طلب،16نکاتی ایجنڈاجاری
اپریل 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات :الیکشن کمیشن کابڑافیصلہ
جولائی 13, 2024 -
کورٹ فیسوں کامعاملہ:عدالت نےجواب طلب کرلیا
جولائی 25, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔