پتریاٹہ نیو مری میں سیاحوں کیلئے آگہی واک کا اہتمام

0
8

پاکستان ٹوڈے: سیاحتی مقامات کی صفائی کے حوالے سے آگہی واک کا اہتمام ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سیاحت مری کے زیر اہتمام پتریاٹہ نیو مری کے مقام پرکمیونٹی و سیاحتی مقامات کی صفائی کے حوالے سے آگہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت ریجنل منیجر مری معظم نذیرنے کی۔  واک میں سکولوں کے طلبا اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں اور سیاحوں میں معلوماتی و آگہی پمفلٹس، پوسٹرز اور ویسٹ بیگز بھی تقسیم کئے گئے۔

اس آگہی مہم اور واک کے مقاصد میں حفظان صحت، کمیونٹی کی صفائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی اہمیت کے بارے میں بیداری اور اس حوالے سے سٹیک ہولڈرز کو متحرک کرنا تھا۔پتریاٹہ جسے نیو مری بھی کہا جاتا ہے، ملکہ کوہسار سے تقریباً 15 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

ملکہ کوہسار کا یہ سیاحتی مقام اپنے فطری حسن اور قدرتی خوبصورتی سے مالا مال نظاروں کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔نیو مری پتریاٹہ اپنی چیئرلفٹ کے حوالے سے سیاحوں میں بہت مقبول ہے۔پتریاٹہ کی چیئر لفٹ کا شمار دنیا کی جدید ترین چیئر لفٹس میں ہوتا ہے اور اس چیئر لفٹ کا کُل فاصلہ 7 کلومیٹر ہے اور گلہرہ گلی سے شروع ہونے والے اس چیرلفٹ کا سفر اپنے اندر ایک دل کشی لیے ہوئے ہے۔

Leave a reply