
رمضان کے دوران موسم کیسا رہے گا؟آخری عشرے میں گرمی کی لہر کا امکان ،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ماہِ صیام کا آخری عشرہ گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے حکام کا کہناہے کہ رواں ہفتے کے آخر میں اسلام آباد کا درجہ حرارت 30 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ماہِ صیام کے اختتام پر بارشیں برسانے والی مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہو سکتی ہیں۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ آج ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک اوربالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کاامکان ہے،بالائی خیبرپختونخوا ،خطہ پوٹھوہاراورکشمیرمیں چندمقامات پرتیزہواؤں کےساتھ بارش کی توقع ہے، 21مارچ سےمیدانی علاقوں میں دن کےدرجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آج اسلام آباداورگردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکاامکان ہے، خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکی توقع ہے،دیر ،سوات،شانگلہ،ہری پور،مانسہرہ،ایبٹ آباد ،پشاور، کوہاٹ اور کرک میں بارش کاامکان ہے،باجوڑ،کرم،مالاکنڈ،وزیرستان اورگردونواح میں چندمقامات پرتیزہواؤں کےساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ پنجاب صوبہ کےبیشتربالائی اوروسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کاامکان ہے،گجرات،گوجرانوالہ، راولپنڈی، چکوال، جہلم، تلہ گنگ،میانوالی اورگردونواح میں بارش کی توقع ہے،مری،گلیات اورگردونواح میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے،اُدھرسندھ کےبیشتراضلاع میں موسم خشک جبکہ زیریں اضلاع میں گرم رہنےکی توقع ہے،بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے۔
سینیٹ کااجلاس طلب،16نکاتی ایجنڈاجاری
اپریل 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔