آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی صدارت میں کور کمانڈرز کانفرنس

0
113

الیکشن 2024 میں مسلح افواج نے میڈیٹ کے مطابق عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا مگر کچھ عناصر کی جانب سے الزام تراشی کی جارہی ہے جو قابل مذمت ہےآئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت263 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔

کانفرنس نےعزم کا اظہارکیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے عزم کے مطابق 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولتکاروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔کور کمانڈرز کانفرنس کی عام انتخابات میں مدد فراہم کرنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی اورفورم نے بعض مذموم عناصرکی جانب سے مایوسی،تفرقہ ڈالنے کیلئے پھیلائی جانے والی غلط اور جعلی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں فیک نیوز اور مس انفارمیشن پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا کہ چند عناصر غلط خبریں پھیلا کر عوام میں مایوسی پھِلانا چاہتے ہیں، ایسے عناصر سوسائٹی میں تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں۔فورم نے مایوسی کا اظہار کیا کہ میڈیا بالخصوص سوشل میڈیا کے کچھ مفاد پرست عناصر نے مسلح افواج کو بغیرکسی ثبوت کےبدنام کیا

کور کمانڈرز کانفرنس نےعزم کا اظہار کیا کہ 9 مئی واقعات کے ذمہ داران کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور وزیراعظم کے عزم کے مطابق 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولتکاروں سے سختی سے نمٹا جائے گا، ان واقعات کے ذمہ داران سے آئین اور قانون کے تحت نمٹا جائے گا۔فورم کا کہنا ہے کہ مفاد پرست عناصر نے سیاسی عدم استحکام اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے دوسروں کو قربانی کا بکرا بنایا۔

Leave a reply