آزاد اراکین نے کون کونسی پارٹی میں شمولیت اختیار کی.مکمل تفصیلات

0
119

آزاد اراکین نے کون کونسی پارٹی میں شمولیت اختیار کی.مکمل تفصیلات

پاکستان ٹوڈے کے مطابق پنجاب اسمبلی میں حکومت سازی کیلئے اب تک 16 نومنتخب آزاد ایم پی ایز مسلم لیگ ن میں شامل ہوچکے ہیں جن میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 2 آزاد ارکان لودھراں سے شازیہ ترین اور لیہ سے علی اصغر گرمانی بھی ن لیگ میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر آزاد حیثیت سے منتخب ہوکر ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والے ایم پی ایز میں بہاولنگر سے سہیل خان، راجن پور سے خضر حسین مزاری، احمد پور شرقیہ سے شہزاد گزین عباسی، خانیوال سے اکبر حیات ہراج اور اصغر حیات ہراج شامل ہیں۔

پاکستان ٹوڈے کے مطابق مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والے نو منتخب آزاد ارکان میں ننکانہ صاحب سے سلطان باجوہ، ڈی جی خان سے محمود قادری لغاری اور حنیف پتافی، چنیوٹ سے ثاقب خان چدھڑ، ذوالفقارعلی شاہ اور تیمورلالی کے نام بھی شامل ہیں
اتحادی جماعت استحکام پاکستان پارٹی میں بھی 4 نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے شمولیت اختیار کرلی ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی کے 2 نو منتخب آزاد ارکان اسمبلی نے بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

پی کے 82 پشاور سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے ملک طارق اعوان اور پی کے 106 لکی مروت سے ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے گزشتہ روز لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف سے ملاقات کرکے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

 

Leave a reply