آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی آدھی ٹیم 79 رنز پر آؤٹ

0
85

آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی آدھی ٹیم 79 رنز پر آؤٹ

پاکستان ٹوڈے: آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کیآدھی ٹیم 79 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

یہ میچ جنوبی افریقا میں کھیلا جارہا ہے جہاں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

اس وقت پہلی اننگز کے 30 اوورز مکمل ہوچکے ہیں اور قومی ٹیم کی جانب سے پانچ وکٹوں کے نقصان کے بعد اس وقت اذان اویس اور عرفات منہاس بیٹنگ کررہے ہیں۔

قومی ٹیم کی قیادت سعد بیگ کررہے ہیں، اس کے علاوہ ٹیم میں شاہزیب خان، شمائل حسین، اذان اویس، احمد حسن، ہارون ارشد، عرفات منہاس، عبید شاہ، محمد ذیشان، علی رضا اور نوید احمد خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی اور ایونٹ کا فائنل 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔

 

Leave a reply