آسٹریلین قونصلیٹ سے سٹیفنی ورنر فرسٹ سیکرٹری ڈیویلپمنٹ کی واسا ہیڈ آفس آمد

0
67

پاکستان ٹوڈے: ایم ڈی واسا غفران احمد نے خوش آمدید کہا

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین قونصلیٹ کی طرف سے شہری سیلاب کی روک تھام پر کی گئی اسٹڈی قابل ستائش ہے, شہری سیلاب کی روک تھام اور انتظامات پر کی گئی اسٹڈی کے حوالے سے آسٹریلین قونصلیٹ نے 1.2 ملین آسٹریلوی ڈالرز خرچ کیے۔

آسٹریلین قونصلیٹ کا واسا لاہور کے افسران کی کپیسٹی بلڈنگ سمیت مالی و تکنیکی مدد کی فراہمی کا اعادہ, آسٹریلین قونصلیٹ کنسلٹنٹ آدم سمتھ انٹرنیشنل اور ایم ایم پاکستان کی مدد سے رواں سال یہ اسٹڈی مکمل کرے گا۔ اس فزیبیلٹی اسٹڈی سے شہر لاہور میں اربن فلڈنگ جیسے خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

نوٹ : آسٹریلین قونصلیٹ نے پورے پاکستان سے پروپوزل مانگے تھے جس میں واسا لاہور کا فزیبلٹی اسٹڈی کے لیے پروپوزل سلیکٹ ہوا تھا۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے سٹیفنی ورنر فرسٹ سیکرٹری ڈیویلپمنٹ کو واسا سوینئر اور واسا کافی ٹیبل بک پیش کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پلاننگ واسا ذیشان بلال بھی شریک تھے۔

Leave a reply