احمد جاوید قاضی کی سربراہی میں سٹوڈنٹس کی آگاہی کے لئے آن لائن اجلاس منعقد
پاکستان ٹوڈے: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خود مختاری اپنی سواری اسکیم کے تحت پنجاب بھر میں طلبہ و طالبات کی جانب سے درخواستیں اپلائی کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ احمد جاوید قاضی کی سربراہی میں سٹوڈنٹس کی آگاہی کے لئے آن لائن اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں ملتان اور بہاولپور کے ڈی سیز سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹز وائس چانسلر اور طلبہ وطالبات کے ساتھ بائیکس کی آگاہی کے آن لائن اجلاس میں شریک تھے۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایک احسن اقدام ہے۔ جس میں سٹوڈنٹس نے اس اسکیم میں بھرپور طریقے سے شرکت کی ایک لاکھ تیرا ہزار سے زائد سٹوڈنٹس نے اپلائی کر دیا ہے حکومت پنجاب ایک ارب روپے سے زائد سبسڈی دے رہی ہے۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ احمد جاوید قاضی نے آن لائن اجلاس کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 20ہزار بائیکس کی فراہمی پہلا فیز ہے۔ اس کے بعد سیکنڈ اور تھرڈ فیز بھی آئے گا جس میں زیادہ سے زیادہ طلبہ و طالبات کو سہولیات میسر آئیں گی
پی ٹی آئی کااحتجاج:تاجربرادری کاعدالت سےرجوع کافیصلہ
اکتوبر 5, 2024عظمیٰ بخاری فیک ویڈیوکیس میں اہم پیشرفت
اکتوبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔