اداکارہ رکول پریت سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

0
91

اداکارہ رکول پریت سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسٹار جوڑے کی شادی کی تقریب ریاست گووا میں ہوئی جہاں نئے شادی شدہ جوڑے کے اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں نے بھی شادی میں شرکت کی۔

اداکارہ رکول پریت سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شوہر جیکی بھگنانی کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس پر لکھا کے ’اب میرے اور ہمیشہ کیلئے میرے۔‘

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں نوبیاہتا جوڑا عروسی جوڑے میں دکھائی دے رہا ہے۔

رکول پریت سنگھ کی شادی میں فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کے علاوہ ورون دھون اور ان کی اہلیہ نتاشا دلال نے بھی شرکت کی۔

اداکارہ رکول پریت نے حالی میں ہی بالی وڈ فلم آیالان میں کام کیا ہے اور اس سے پہلے وہ ’دے دے پیار دے‘، ’یاریاں‘ اور ’چھتری والی‘ میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں

Leave a reply