اداکار سرمد کھوسٹ ،پروڈیوسر اور مصنف کے طور پر اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے
پاکستان ٹوڈے: فلم ڈائریکٹر اور اداکار سنیما کی سلور سکرین ہو یا ٹیلی ویژن کی چھوٹی سکرین ،، دونوں ہی جگہ سرمد کھوسٹ کا نام ایک اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر اور مصنف کے طور پر اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے اور وہ اپنے کام کے ذریعے اپنے والد عرفان کھوسٹ اور دادا سلطان کھوسٹ کے فنِ میراث کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سرمد کھوسٹ کا جنم 7 مئی 1979 کو فنکار گھرانے میں ہوا ، ان والد عرفان کھوسٹ فلم،ٹی وی اور تھیٹر کے معروف اداکار، پروڈیوسر اور کامیڈین ہیں جبکہ سرمد کھوسٹ کےدادا سلطان کھوسٹ نے پاکستان میں فن اورثقافت کے لئے بے پناہ خدمات پیش کیں اور انہوں نے بطوراداکار ،مصنف اور ہدایتکار بے شماراصلاحی اورتفریح ڈرامے پیش کئے ۔ سرمد کھوسٹ کی بہن کنول کھوسٹ بھی ہدایت کار، اسکرین رائٹر اور اداکارہ ہیں۔
فلمساز سرمد کھوسٹ کو ان کی مقبول فلم ’’ کملی ‘‘ پر ڈی سی ساؤتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین ہدایتکار کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جبکہ 2017 میں سرمد کھوسٹ کو صدر پاکستان نے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا۔
ویناملک نےبالی ووڈسےمتعلق بڑاانکشاف کردیا
نومبر 4, 2024کنگ خان نےزندگی کی 59بہاریں دیکھ لیں
نومبر 2, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
خواجہ سلمان رفیق کی میڈیا سے گفتگو۔
مارچ 15, 2024 -
پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع
مارچ 30, 2024 -
ملکی معیشت میں بہتری کامشن:حکومت نےپنشن رولزمیں ترمیم کردی
ستمبر 11, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔