پیرس اولمپکس میں مینزجیولن تھروکےفائنل میں تاریخ رقم کرنےوالےارشدندیم پرانعامات کی برسات کاسلسلہ جاری ہےقومی ہیروکوکیاکیاملےگا،فہرست سامنےآگئی۔
پیرس اولمپکس میں ارشدندیم نےپاکستان کاسرفخرسےبلندکردیا، پیرس اولمپکس میں مینزجیولن تھروکےفائنل میں ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکےریکاڈقائم کردیا۔ارشد ندیم نےپیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کو 40سال بعد اولمپک میں گولڈمیڈل جیتوادیا۔
پیرس اولمپکس میں گولڈمیڈل حاصل کرنےوالےارشدندیم پرانعامات کی برسات کاسلسلہ جاری ہےاورسوشل میڈیاپراتھلیٹ کی فین فالوئنگ میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
کہتےہیں کےدینےوالا جب بھی دیتاچھپڑپھاڑ کے،ایساہی کچھ قومی ہیروارشد ندیم کہ ساتھ ہوا۔
پیرس اولمپکس میں عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرنےوالےقومی ہیروارشدندیم کےلئےحکومت پاکستان، صوبائی حکومتوں، اداکاروں سمیت کئی شخصیات نے انعامات دینے کا اعلان کیا جبکہ اسپانسرز کی بڑی تعداد بھی اولمپئین کیساتھ کام کرنے کی خواہاں ہے۔
انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشنز نے بھی اعلان کررکھا ہے وہ 2024 پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والوں کو 50 ہزار ڈالر انعام دے گی۔
پنجاب حکومت نےفخرپاکستان ارشدندیم کے لیے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے انکے نام سے منسوب اسپورٹس سٹی بنانے کا بھی دعویٰ کیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ارشد ندیم کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا جبکہ قومی ہیرو کو گورنر ہاؤس مدعو بھی کیا۔
اسی طرح سندھ گورنمنٹ نے بھی ارشد ندیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا جبکہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ارشد ندیم کے نام سے کراچی میں اسپورٹس اکیڈمی کھولنے کا اعلان کیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اولمپئین ارشد ندیم کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔میئرسکھرنےبھی ارشد ندیم کو سونے کا تاج پہنانے کا اعلان کیا ہے۔
کراچی پریس کلب نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو کراچی پریس کلب کی اعزازی ممبر شپ دینے کا اعلان کر دیا۔
پاکستان شوبزانڈسٹری کےمعروف گلوکار علی ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ تاریخی کامیابی پر ارشد ندیم کو اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے 10 لاکھ روپے رقم بطورِ انعام نقد رقم دینے کا وعدہ کیا۔
ایک نجی چینل نے اپارٹمنٹ دینے اورایک نجی چینل نے10لاکھ روپےنقدانعام دینےکااعلان کیا۔قومی کرکٹر احمد شہزاد نے 10 لاکھ روپےدینےکااعلان کیا۔ جبکہ پاکستان گیس اینڈ آئل نے زندگی بھر کیلئے مفت پیٹرول دینے کا اعلان کررکھا ہے۔
یادرہےکہ تاریخ ساز کامیابی پر قومی ہیروارشدندیم کیلئے اسپانسرز کی جانب سے بھی آفر آنا شروع ہوگئی ہیں۔
واضح رہےکہ اولمپکس گیمزمیں پاکستان کی ہاکی ٹیم نےآخری مرتبہ 1992میں کانسی کاتمغہ حاصل کیاتھا جبکہ آخری گولڈ میڈل بھی ہاکی کی ہی بدولت 1984 میں حاصل ہوا تھا۔
Copyright Pakistan Today. All Rights Reserved. Developed By: ATRG World ©