اسحاق ڈارکی بطورنائب وزیراعظم تقرری عدالت میں چیلنج

0
23

اسحاق ڈارکی بطورنائب وزیراعظم تقرری سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔
اسحاق ڈارکی بطورنائب وزیراعظم تقرری کےخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔استدعاکی گئی کےعدالت فوری اس پر سماعت کرے۔
عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظورکرتےہوئےفریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نےاستفسارکیاکہ آپ کا کیا بنیادی حق متاثر ہورہا ہے؟
درخواست گزاروکیل طارق منصور نےکہاکہ آرٹیکل 90 اور 91 کے تحت وفاقی حکومت وزیر اعظم اور کابینہ ارکان پر مشتمل ہوتی ہے، آئین میں ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ موجود نہیں،ڈپٹی وزیر اعظم نا سینیٹ اور نا پارلیمنٹ کو جواب دہ ہے۔
عدالت نےکہاکہ اس سے قبل پرویز الہٰی بھی نائب وزیر اعظم رہ چکے ہیں،یہ درخواست اس سے مختلف ہے؟
درخواست گزاروکیل طارق منصور نےموقف اپنایاکہ پرویز الہٰی کا 2013 کا نوٹیفکیشن اس سے مختلف تھا، اس نوٹیفکیشن میں یہ لکھا گیا تھا کہ نائب وزیر اعظم وزیر اعظم کے اختیارات استعمال نہیں کریں گے۔
چیف جسٹس نےکہاکہ پرویز الہٰی کی تقرری کا نوٹیفکیشن اور ہائی کورٹس کے فیصلے کی نقول پیش کی جائیں،درخواست میں اسحاق ڈار کو فریق کیوں نہیں بنایا گیا۔
درخواست گزاروکیل طارق منصور نےکہاکہ اگر عدالت سمجھتی ہے تو فریق بنا دینگے۔

Leave a reply