اسلام آباد:(پاکستان ٹوڈے) ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 2 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں نجکاری پالیسی کی تشکیل کی سمری پیش کی جائے گی۔
ذرائع نے کہا کہ نجکاری پروگرام کی موجودہ صورتحال کاجائزہ ایجنڈے میں شامل ہے، اجلاس میں نجکاری کے جاری پروگرام کی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
آئی ایم ایف کو نجکاری پروگرام پر کام تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، اس وقت 25 ادارے نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہیں، ہوا بازی شعبے سے پی آئی اے نجکاری فہرست میں شامل ہے، فناننشل اور ریئل سٹیٹ سے 4،4 ادارے نجکاری کے جاری پروگرام کا حصہ ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اس کے علاوہ انڈسٹریل سیکٹر کے 2 ادارے اور توانائی شعبے کے 14 ادارے نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہیں۔
نجکاری کے جاری پروگرام میں سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، بلوکی، حویلی بہادر، گدو اور نندی پور پاور پلانٹس بھی شامل ہیں ان کے علاوہ تمام 10 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیاں، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، فرسٹ ویمن بینک، پاکستان انجینئرنگ کمپنی اور سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ بھی نجکاری کی فعال فہرست کا حصہ ہیں۔
ڈالرکےمقابلےمیں روپیہ تگڑا
ستمبر 11, 2024مہنگائی سےپریشان عوام پرحکومت نےبجلی بم گرادیا
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیرو پریڈ لازمی قرار
مئی 15, 2024 -
دولت مندہونےکےباوجودسادہ زندگی کاانتخاب کیا،جان ابراہیم
اگست 10, 2024 -
ریماخان کیساتھ وائرل تصویرمیں موجودبچےکارازفاش ہوگیا
اگست 28, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔